
پنجاب کے ضلع راجن پور سے اغوا ہونے والا ہندو کمیونٹی کا مغوی تاجر چندر لعل 26 روزگزر جانے کے باوجود بایاب نہ ہو سکا۔
چندر لال کی بازیابی کے لیے ہندو کمیونٹی نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ۔
متاثرہ خاندان نے بتایا کہ 25 نومبر کو اسلحہ سے لیس دو اغوا کاروں نے دن دیہاڑے انڈس ہائی وئے شاہوالی سے کشمور جانے والے بیوپاری چندر لال کو اغوا کیا، ڈاکو انہیں شاہوالی کے کچے میں لے گئے اور تاحال واپس نہ آسکے۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ شاہوالی سے تین کلومیٹر دریا پار اغوا کاروں کی چالیس سال سے پناہ گاہیں قائم ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ گاڑی کے انتظار میں کھڑے چندرلال کا اغوا تھانہ شاہوالی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے انڈس ہائی شاہوالی اور اندرون شھر میں مسافر اورمقامی افراد عدم تحفظ محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ شاہوالی سے تین کلو میٹر کے فاصلے پر ڈکتیوں کی پناہ گاہیں اور کچے میں امن وامان کی سنگین صورتحال سے عوام تشویش میں مبتلا ہے۔
شاہ جہاں گل حیدر لقمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب تھانہ شاہوالی کی حدود میں بہادر اور دلیر ایس ایچ او تعنیات کریں تاکہ مغوی چندر لال کو بازایاب کرایا جائے اور تھانہ شاہوالی کی حدودسے ڈاکو راج ختم کیا جائے۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے 16 دسمبر کو جلد از جلد ہندو تاجر کی بازیابی کی ہدایات جاری کی تھیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News