
سندھ حکومت اور ینگ ڈاکٹرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا حیدرآباد میں جاری دو ہفتوں سے زائد چلنے والا احتجاج آخرکار محکمہ سندھ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کل سے او پی ڈی بھی اور اسپتال کے معاملات معمول کے مطابق چلائے جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کہ سندھ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں اور ہمارا ورکنگ ریلیشن قائم ہوگیا ہے۔
سندھ حکومت اور ڈاکٹرز رہنماء کا کہنا تھا کہ ایسا لائحہ عمل اپنایا جائے گا تاکہ آئندہ ہڑتال نہ کرنی پڑے۔
ترجمان محکمہ سندھ کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم مسائل کو حل کریں گے۔
یاد رہے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات میں ڈاکٹرز کا تبادلہ و پوسٹنگ ، ہیلتھ رسک الاؤنس، ڈینٹل سرجنز کی بھرتیاں ایم ایل اوز، ڈاکٹرز کی قلت کو پوری کرنا اور کرونا ڈاکٹرزکو مستقل کرنا بھی شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News