کراچی پولیس آفس میں 26 ویں انیشیل کمانڈ کورس اور 48 ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے وفد نے آمد کی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس کے افسران کے وفد کا استقبال کیا اور وفد کو شہر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اور جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس کی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔
کراچی کے زمینی حقائق سمیت میگا سٹی ہونے کی حیثیت سے پاکستان کے دیگر شہروں کی نسبت کراچی میں جرائم کی شرح اور نوعیت کے بارے میں بھی بریفننگ دی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بطور پولیس چیف اپنے کریئر اور تجربات سے زیر تربیت پولیس افسران کو آگاہ کیا۔
کراچی پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور اس کے مثبت نتائج پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
نیشنل پولیس اکیڈمی کے افسران نے اس موقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کے تمام شرکاء کو کراچی پولیس کی جانب سے یادگار شیلڈ پیش کی۔
ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد میں شریک زیر تربیت اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس کے افسران کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس بات کی امید ظاہر کی کہ مثبت تبدیلی اور پیشہ ورانہ انداز میں فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے عوام کا تحفظ اور امن و امان ان کی ترجیح رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
