لاڑکانہ: پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر نوشین کے کمرے سے ملی ذاتی ڈائری اور کاغذ کے مختصر نوٹ کی لکھائی میچ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج ہاسٹل کے کمرے میں فورتھ ایئر اسٹوڈنٹ ڈاکٹر نوشین کاظمی کی موت کے بعد ان کے کمرے سے حاصل شدہ ڈائری اور کاغذ کے ٹکڑے کا مختصر نوٹ پولیس نے فرانزک لیب کراچی بھیجا تھا۔
ایس ایس پی عمران قریشی کے مطابق ڈائری اور کاغذ پر لکھے نوٹ کی لکھائی میچ ہو چکی ہے تاہم وہ ابھی رپورٹ دینے سے گریزاں ہیں، ڈاکٹر نوشین کی لاش کے قریب سے ملے کاغذ کے مختصر نوٹ پر لکھا تھا کہ میں کسی کے دباؤ میں نہیں بلکہ اپنی مرضی سے خودکشی کر رہی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو کمرے میں موجود ٹیبل، رسی اور کپڑوں سے لیے گئے فنگر پرنٹس رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔
ماہرین نے پولیس سے ڈاکٹر نوشین کا ایک اور جوڑا منگوایا جو کہ پولیس نے گزشتہ روز فنگر پرنٹس رپورٹ کے لئے بھیج دیا ہے مگر اس سب کے باجود ڈاکٹر نوشین کی موت کی گتھی نہیں سلجھائی جا سکی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
