Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوجرانوالہ میں بڑھتے جرائم، شہری سامان سے محروم

Now Reading:

گوجرانوالہ میں بڑھتے جرائم، شہری سامان سے محروم
کراچی: مسلح ڈاکو سونے کے تاجرسے 3 کروڑ 98 لاکھ روپے چھین کر فرار

ڈکیتی

گوجرانوالہ میں جرائم  کا سلسلہ جاری ہے، ایک واقعہ میں گاڑی میں بیٹھی فیملی سامان سے محروم  کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں گاڑی میں سوار فیملی کے ساتھ ڈکیتی کی وارادت  کرکے ڈاکو موبائل فون اور دیگر سامان لے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مُتاثرین کے مطابق تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو آئے اور گاڑی کو گھیر کر فیملی  سے موبائل فون و دیگر اشیاء لے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  حاصل کرلی ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ فوٹیج میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آرتین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ ہم روز روز کی چوری ڈکیتی سے تنگ ہیں، پولیس مقدمات آسانی سے درج نہیں کرتی اور چھینی ہوئی اشیاء وآپس نہیں ملتی ہیں۔ انتظامیہ پولیس حکام  کے خلاف نوٹس لے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال ستمبر میں مسلم ن لیگ کے ایم پی اے نواز چوہان نے گوجرانوالہ میں بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں نوٹس جمع کروایا تھا جس پر 27 ستمبر کو اسمبلی میں بحث بھی ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر