
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پی ای سی کو گوادر،تربت،لورالائی اور خضدار دفاتر قائم کرنے کے لیے اراضی فراہم کی جاۓ گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سے وائس چیئرمین پی ای سی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وائس چئیرمین پی ای سی ناصر مجید نے وزیراعلٰ کو انجینئرز کمیونٹی کے مسائل پر بریفنگ دی اور انہیں حاضر سروس اور بے روزگار انجینئرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں انجینئرز کا کردار اہمیت کا حامل ہے اور ہم انجینئرز کے لئے ٹیکنیکل الاؤنس دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بےروزگار انجینئرز کومیگا پروجیکٹس میں روزگار کے مواقع فراہم کریں گے اورانجینئرز کے مسائل حل کرنے کے لیے صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News