Advertisement
Advertisement
Advertisement

نومبر کے دوران شہر لاہور میں جرائم کا راج رہا

Now Reading:

نومبر کے دوران شہر لاہور میں جرائم کا راج رہا

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں نومبر کے دوران شہریوں کی جان و مال ڈاکوؤں کے نرغے میں رہی، ڈکیتی مزاحمت پرشہر میں خاتون سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، چوری اور چھینا چھپٹی کی وارداتوں میں ایک ہزار سے زائد شہری موٹر سائیکلیوں سے محروم کردئیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ 35 سے زائد قیمتی گاڑیاں نومبر کے مہینے میں چھینی یا چوری کر لی گئیں اور ڈکیتی کی صرف پچاس بڑی وارداتوں میں رواں ماہ ڈاکوؤں نے 25 کروڑ سے زائد لوٹ لئے گئے۔
تٖفصیلات کے مطابق لاہور ڈکیتی کی بڑی وارداتوں میں ایک جوہر ٹاؤن میں ڈاکٹر کے کلینک اور گھر میں ہوئی جس میں ڈاکو ساڑھے تین کروڑ لوٹ کر لے گئے۔
اسی طرح نواب ٹاون کے علاقے میں ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی ہوئی تھی جب کہ بنکوں سے پیسے نکالنے والے شہری بھی ڈاکوؤں کا آسان شکار بنتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بچوں سمیت شہریوں کے مبینہ اغوا کی 30 سے زائد ایف آئی آر درج ہوئیں ہیں۔

Advertisement
اس سے قبل معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پنجاب پولیس کو عوام کی محبت و امن کا ادارہ بنانے کی بات کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ماضی کے تھانہ کلچر اور جعلی پولیس مقابلوں والے دیگر مسائل کو حل کرنے میں کافی تک کامیاب ہوچکے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ لاہور میں آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتیں ایک طرف تو پولیس و انتظامیہ کی کارکرددگی پر سوالیہ نشان ہے تو دوسری جانب لاہور کے شہری اپنے آپ کو غیر محفوط تصور کرنے لگے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر