کوئٹہ میں رہا ہونے والے ینگ ڈاکٹرز نے پھر ریڈ زون جانے کا اعلان کیا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایف آئی ار واپس لینے پر صوبائی حکومت نے شکست تسلیم کرلی ہے۔
رہا ہونے والے ڈاکٹرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم پھر ریڈ زون جائیں گے، لاٹھی یا قید سے نہیں ڈرتے۔
متعلقہ خبر: کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
ینگ ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ ریڈزون سے گرفتار ہوئے تھے پھر وہیں جائیں گے۔
خیال رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج اوپی ڈیز و آپریشن تھیٹر سروس سے بائیکاٹ 33ویں روز میں داخل ہوگیا جس کے باعث مریض رول گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر واپس لینے کے باجود احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا گرفتار ینگ ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر واپس لینا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات فراہم کرنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے امیروں کو نہیں غریبوں کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
