
ڈاکٹرز
شکرگڑھ تھانہ شاہ غریب کی حدود میں شادی کی تقریب سے لاپتہ ہونے والی طالب پورہ کی رہائشی 19 سالہ لڑکی کی لاش دودھوچک کے کھیتوں سے مل گئی۔
طالب پورہ کے رہائشی ریاض نامی شہری کی بیٹی چند روز قبل شادی کی تقریب سے اغواء ہوگئی تھی،جس کا مقدمہ تھانہ شاہ غریب میں درج کرلیا گیاتھا۔
پیر کی صبح دودھوچک کے کھیتوں سے مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی،جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس فرانزک ٹیم سمیت موقع پرپہنچ گئی، نمونہ جات حاصل کرنے کے بعد لاش تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال شکرگڑھ منتقل کردی گئی ہے۔
پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی، دوسری جانب ڈی ایس پی سرکل شکر گڑھ ملک خلیل کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ شاہ غریب مصروف تفتیش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News