
پنجاب یونیورسٹی شعبہ ایلیمنٹری ایجوکیشن کے زیر اہتمام سانحہ اے پی ایس پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور والدین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خاکہ پیش کیا گیا۔
تقریب میں طالبات نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریریں کیں۔
وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں، سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں تاریخ میں رقم ہو گئی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی قربانیاں کبھی نہیں بھولیں گے۔
شعبہ ایلیمنٹری ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس میں ہمارے بچوں نے قربانیاں دی ہیں اور یہ سانحہ ہر گز بھی پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل (ر) ارشد محمود نے 65 کی جنگ میں محاذ پر دشمن کو شکست دی، وہ گولی کھا کر بھی محاذ پر آگے بڑھے۔
تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد، 1965 کی جنگ کے غازی اور سابق وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل ارشد محمود، لیفٹننٹ جنرل زوار حسین اور شعبہ ایلیمنٹری ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News