شہر قائد کے مخصوص علاقے سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ پولیس سوہائی عزیز نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی کے ویسٹ، اورنگی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔
ضلع ویسٹ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں فیاض عرف شانی ولد میٹھا خان اور شیر زمان ولد شیر جان شامل ہیں۔
ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے خفیہ اطلاع پر رحمت چوک کے قریب کارروائی کی جس میں یہ ملزمان پولیس کے ہاتھ میں آئے اور ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 711/2021 اور 712/2021 درج ہوا ہے۔
سوہائی عزیز نے کہا ہے کہ ملزمان نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف مقامات پر چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور زیر استعمال بلا نمبری موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
اعتراف کردہ وارداتوں میں ملزمان کی شناخت اور تفتیش کا عمل جاری ہے اور برآمدہ بلا نمبری موٹرسائیکل کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
