
سرگودھا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
شہر میں پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں بینظیر بھٹو شہید کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کروائی گئیں۔
سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تسنیم احمد قریشی کا تقریب کے دوران کہنا تھا کہ جمہوریت دشمن قوتوں نے محترمہ کو شہید کر کے پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی سازش کی، وقت ثابت کر رہا ہے کہ ہر دور میں پارٹی کو دبانے اور عوام سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید بی بی کے مشن کی تکمیل اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے قائدین پیپلز پارٹی کی قیادت میں جہدوجہد جاری رکھے گیں۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News