Advertisement
Advertisement
Advertisement

 پنجاب اینٹی کرپشن نے 77 ہزار سے زائد کنال اور 18 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرالی

Now Reading:

 پنجاب اینٹی کرپشن نے 77 ہزار سے زائد کنال اور 18 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرالی

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب کی رواں سال کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2021 میں اینٹی کرپشن کو پنجاب بھر سے 28756 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 28352 حل کردی گئیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حافظ احمد طارق نے بتایا کہ پنجاب میں سال 2021 میں اینٹی کرپشن نے کرپٹ عناصر کے خلاف 6929 نئی انکوائریاں شروع کیں اوررواں سال نومبر سے دسمبر تک 1530 نئے مقدمات درج کیے۔

Advertisement
انہوں نے کہا کہ 1739 کرپٹ افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ رواں سال گریڈ 21 کے 1، گریڈ 19 کے 9 اور گریڈ 18 کے 51 افسران کو کرپشن کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گریڈ 17 کے 68، گریڈ 16 کے 71 جبکہ گریڈ 1 سے 15 کے 1539 سرکاری افسران و ملازمین کو کرپشن کے مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا جبکہ محکمانہ شکایات کے حوالے محکمہ مال، پنجاب پولیس، بلدیات، آبپاشی اور محکمہ صحت سرفہرست رہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ پنجاب میں رواں سال اینٹی کرپشن نے مجموعی طور پر 28 ارب 77 کروڑ کی ریکوریاں کی اور رواں سال 21 ارب 56 کروڑ کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔ پنجاب بھر میں قبضہ مافیا سے بلا امتیاز 77533 کنال، 18 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 7ارب 18 کروڑ کی ان ڈائریکٹ جبکہ 91 کروڑ کی ڈائریکٹ وصولی کی گئی، رواں سال 1739 ٹریپ ریڈ کئے گئے جبکہ 30 کرپٹ ملازمین کو عدالت سے سزائیں ہوئی ہیں۔

Advertisement

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ میگا اسکینڈلز میں رنگ روڈ اور پی پی ایس سی پیپر لیک اسکینڈل سرفہرست رہے جبکہ رواں سال عوامی آگاہی مہم ’چائے پانی‘ لانچ کی گئی جو کامیابی سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وولفسبرگ اور ایف اے ٹی ایف جیسے شہرت یافتہ بین الااقوامی ادرواں کے نمائندگان کی جانب سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کو سرِاہا گیا ہے، اس کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب بھی سوشل میڈیا پر اینٹی کرپشن کی کارکردگی کو سراہتے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر