
بنوں میں سی ٹی ڈی اہلکار پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
یہ واقعہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رحمت اللہ نامی اہلکار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رحمت اللہ ڈیوٹی سے واپس آ رہا تھا کہ تھانہ میریان کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News