Advertisement
Advertisement
Advertisement

خطے کا امن افغانستان کی خوشحالی سے جڑا ہوا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

خطے کا امن افغانستان کی خوشحالی سے جڑا ہوا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خطے کا امن افغانستان کی خوشحالی سے جڑا ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی اجلاس خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے ، خطے کا امن اور خوشحالی پاکستان کا مشن ہے۔

عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ خطے کا امن افغانستان کی خوشحالی سے جڑا ہوا ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اسلامی دنیا میں بڑے رہنما کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں ۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی مسلم ممالک کا نمائندہ فورم ہے، افغان قوم کی طرح کشمیریوں کی بھی او آئی سی توقعات ہیں۔

Advertisement

یاد رہ اس سے قبل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کی فوری امداد کے لیے انتہائی اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے افغانستان کی امداد کے لیے او آئی سی ٹرسٹ برائے مالیاتی تعاون کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ٹرسٹ فنڈ کی تجویز پاکستان نے وزرائے خارجہ کی دوسری اجلاس میں پیش کی، جس کو منظور کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرسٹ میں او آئی سی رکن ممالک مالیاتی حصہ ڈالیں گے۔ او آئی سی ٹرسٹ فنڈ کو قرارداد کی شکل میں منظور کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں افغانستان کی نشست خالی رکھی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر