Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

Now Reading:

لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا اور ایس پی اینٹی رائیٹ محمد عمران نے کانسٹیبل علی رضا شہید اور کانسٹیبل غلام مرتضی شہید کی بہن کی شادی میں شرکت کر کے بارات کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ بارات کو اعزاز کے ساتھ شادی ہال لایا گیا اور شہداء کی بہن کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

شہداء کے ورثاء نے لاہور پولیس کے اس اقدام پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے کہا کہ لاہور پولیس ہر لمحہ اپنے شہداء کے ورثاء کے لیے ایک سرپرست کی حیثیت سے موجود ہے۔

Advertisement

ایس پی کینٹ نے شہداء کے ورثاء کو ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کی مبارک باد پہنچائی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ جاِم شہادت نوش کرنے والے بہادر اہلکار لاہور پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں بھائی دوران ڈیوٹی سبزی منڈی بم دھماکے میں 2017 میں شہید ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر