Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کریں گے، ترجمان وزارت خزانہ

Now Reading:

منی بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کریں گے، ترجمان وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مزمل اسلم نے کہا کہ عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا میں صرف 8 فیصد مہنگائی ہوئی ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،جنوری تک چیزوں کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔

 مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اس بار ہم نے پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی، کھانے پینے کی اشیا پر سیلز ٹیکس نہیں لگارہے، منی بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کریں گے۔

اس موقع پر فرخ حبیب نے کہا کہ کورونا کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، دنیا میں مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، یورپی ممالک میں مہنگائی میں 5 فیصد،امریکا میں 6 فیصد اضافہ ہوا، دنیا میں جاری بدترین مہنگائی کا پاکستان پر بھی اثر پڑا ہے، پیٹرولیم لیوی اور ٹیکس لگاتے تو پیٹرول 170 روپے لیٹر ہوتا، عوام سے 400 ارب کم ٹیکس وصول کیا گیا، کسانوں کو یوریا کھاد پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سندھ میں سب پیسہ بنانے میں لگے ہیں،حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی، سندھ حکومت نے جان بوجھ کرشوگرملوں میں کرشنگ رکوائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر