Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوجرانوالہ: سات سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

Now Reading:

گوجرانوالہ: سات سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

گوجرانوالہ میں سات سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

یہ واقعہ گوجرانوالہ میں تھانہ ایمن آباد کے علاقہ کوٹ بھٹہ میں پیش آیا جہاں پولیس کو علاقے سے حسنین نامی سات سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک ملزمان نے حسنین کی آنکھیں بھی نکال دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقتول بچہ ایک روز قبل تھانہ سٹی کامونکی کے علاقہ سے اغوا ہوا تھا جس پر کامونکی سٹی پولیس نے ماموں کی مدعیت میں بچے کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

Advertisement

آئی جی پنجاب نے حسنین کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

راؤ سردار علی خان نے سی پی او گوجرانوالہ کو بچے کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کرانے کی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ 7 سالہ بچے کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے جلد از جلد گرفتار کیا جائے، معصوم بچوں کو قتل کرنے والے درندہ صفت انسان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے مزید کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دلائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر