Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان اہلکاروں کے ہمراہ فیلڈ میں موجود

Now Reading:

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان اہلکاروں کے ہمراہ فیلڈ میں موجود

عابد خان نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ شہر کی مختلف مسیحی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے نولکھا پریسبیٹرین چرچ، ہولی ٹرینیٹی چرچ اور نیلا گنبد کا وزٹ کیا۔

عابد خان نے سینٹ اینڈریو پربیسٹرین چرچ اولڈ انارکلی سمیت شہر کے مختلف گرجا گھروں کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا ہے کہ عابد خان نے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

Advertisement

عابد خان نے کہا کہ کرسمس کی دعائیہ تقریبات میں شامل ہونے والے ہر فرد کی مکمل چیکنگ یقینی بنائیں اور ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چرچز پر تعینات سنائپرز اطراف میں ہونے والی سرگرمیوں اور مشتبہ افرد پر کڑی نظر رکھیں۔

عابد خان نے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو ٹیموں کو بھی گرجا گھروں کے اطراف موثر پٹرولنگ کی ہدایت دے دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر