وزیراعظم عمران خان اور وزیر آبپاشی محسن لغاری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی محسن لغاری کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پنجاب میں جاری آبپاشی کے منصوبوں پرپیش رفت پرگفتگو کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیر آبپاشی محسن لغاری کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
وزیر آبپاشی محسن لغاری نے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب اور سندھ پانی تنازعہ کے معاملے پر بریف کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:وزیراعظم سے وزیرآبپاشی پنجاب کی ملاقات
وزیر آبپاشی محسن لغاری نے کہا کہ تقسیم آب کے معاملے پر سندھ حکومت تعاون نہیں کر رہی۔
وزیر آبپاشی نے کہا کہ ہم نے سندھ حکومت کو تونسہ بیراج کی انسپیکشن کروائی ہے۔
محسن لغاری نے کہا کہ سندھ حکومت نے گڈو بیراج پر پنجاب حکومت کے عملے سے تعاون نہیں کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کے رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو آبی وسائل میں اضافہ کر رہاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں ڈیم بنا کر پانی کی ترسیل کو بہتر اور محفوظ بنائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی کاوشوں کوسراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News