محکمہ سندھ کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ سندھ نے بتایا کہ کراچی سے 17 کیسز، حیدرآباد سے 4 جب کہ جامشورو،شہداد کوٹ اور سانگھڑ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں رواں ماہ 512 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں ضلع شرقی میں 105، ضلعی وسطی میں 99 ، ضلع کورنگی میں 62، ضلع جنوبی میں 4، ضلع غربی میں 36 اور ضلع ملیرمیں 32 جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں 174 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 6429 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے باعث 27 اموات رپورٹ ہوئیں جس میں کراچی سے 21، حیدرآباد میں 4 جبکہ مٹیاری اور تھرپارکر میں ایک ایک شخص کا ڈینگی سے انتقال ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
