بورے والا میں 62 سالہ بزرگ کی خاتون سے مبینہ زیادتی کے جھوٹے مقدمے کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔
ضمانت کے بعد گھر جاتے ہوئے مخالفین نے بزرگ پر کار چڑھا دی جس سے کار کی زد میں آکر بزرگ کی ٹانگ اور ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی۔
زخمی بزرگ 5 گھنٹے تک ہسپتال میں بے یارو مددگار پڑا رہا۔
بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ 15 پر کئی کالیں کی لیکن کوئی پولیس اہلکار میری داد رسی کے لیے نہ پہنچا۔
شہریوں کی مداخلت پر پولیس اور ہسپتال کے عملے کو ہوش آیا۔
زخمی بزرگ نے کہا کہ میرے مخالفین نے پہلے میرے دو بیٹے قتل کروائے اور اب مجھے مارنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مخالفین نے میرے خلاف زناء کی جھوٹی ایف ائی آر درج کرائی تھی، ضمانت کرا کے گھر جا رہا تھا کہ مخالفین نے کار اوپر چڑھا دی۔
ڈی ایس پی بورے والا نے اس واقعے پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
