
سراج الحق نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو بنیادی سہولتیں تک دستیاب نہیں۔
معذوروں کے عالمی دن پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بیان میں کہا کہ پاکستان میں معذور افراد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال اور دیگر حکومتی پروگرامزمعذوروں کی رجسٹریشن کر کے مالی امداد کو یقینی بنائیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ خصوصی افراد کو بنیادی سہولتیں تک دستیاب نہیں، خصوصی افراد کی بحالی کے لیے سنٹرز قائم کیے جائیں اور ملک بھرمیں اربن ٹرانسپورٹ پر سپیشل پرسنز کو مفت سفر کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
سراج الحق نے کہا کہ معذوروں کے ملازمت کے کوٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ جعلی معذوری کے سرٹیفکیٹ بنائے جاتے ہیں یہ دھندہ ختم، مستحق کو حق ملناچاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ معذوروں کے حقوق کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن سمیت بہت سے فلاحی ادارے سرگرم ہیں۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ معذور افراد سے کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک ایک ریاست کو زیب نہیں دیتا، ریاست کی توجہ کے بغیر معذوروں کے مسائل ختم نہیں ہوں گے ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ صحت عامہ سے متعلق بھی جماعت اسلامی کی پالیسی موجود ہے، جماعت اسلامی زندگی کے ہر دائرے میں کام کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News