 
                                                                              لاہور میں 2 ملزمان نے 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ واقعہ لاہور کے نواحی علاقے ہئیر گاوں میں پیش آیا جہاں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی پیش آئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کینٹ پولیس نے کہا کہ 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم احمد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی گھر سے سودا لینے نکلی تو ملزمان احمد اور ارحم نے اپنے گھر لے جا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد کے ساتھ ساتھ ساتھی ملزم ارحم کو بھی چھاپے مار کر گرفتار کر لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے ی مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا مزید کہنا تھا کہ بچیوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 