
حافظ آباد میں دومزدور بچوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔
تفصیلات کےمطابق ونیکے روڈ پر 13 سالہ علی حمزہ اپنے دوست کے ہمراہ رات کو شہر سے گاؤں جانےکے لئے رکشہ سے جارہا تھا, اس دوان سفید رنگ کی گاڑی میں سوارکچھ ملزمان آئے۔
ملزمان انہیں رکشہ سے زبردستی اتارکر گاڑی میں بٹھا کرلے گئے۔
چچا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گاڑی چلاتے ہوئے دونوں بچوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا مگر گاڑی کی تیز رفتاری کی وجہ سے بچوں کا رونا،چیخنا اور چلانا کام نہ آیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملزمان گاڑی کو حافظ آباد کےعلاوہ مضافاتی علاقوں میں گھماتے رہے اور بچوں پر تشدد کرتے ہوئے انہیں زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
ڈی پی او بلال ظفر شی نے بتایا کہ پانچوں ملزمان کو پولیس نے کڑی محنت سے واقعہ کے چوتھے روز گرفتار کرلیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News