
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب نے جس پرامن طریقے سے انتخابات کا انعقاد کرایا وہ قابل ستائش ہے۔
سعید غنی نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں فاضل جمیلی کی سربراہی میں دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دی ڈیموکریٹک پینل کے فاضل جمیلی کو صدر، عبدالرشید میمن کو نائب صدر، وحیدراجپر کو خازن، رضوان بھٹی کو سیکریٹری اور اسلم خان کو جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سعید غنی نے کہا کہ خلیل ناصر، شازیہ حسن، فاروق سمیع، لیاقت مغل، مونا خان، اطہرحسین اور نبیل اختر کو ممبر گورننگ باڈی منتخب ہونے پر انہیں بھی دل کہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب نے اپنی جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جس طرح پرامن طریقے سے انتخابات کا انعقاد کرایا، وہ قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والے امیدواروں سے قوی الامکان امید ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور اس ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے وجود سے آج تک اس ملک کی بقا اور سالمیت اور اس ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداروں اور صحافیوں کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News