Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھند کے باعث ریلوے کا نظام متاثر، مسافر پریشان

Now Reading:

دھند کے باعث ریلوے کا نظام متاثر، مسافر پریشان

دھند کے باعث ریل گاڑٰیوں کی تاخیر سے مسافر پریشان ہوگئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس،کراچی براستہ فیصل آباد و راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس پانچ پانچ  گھنٹے اورکراچی تا لاہور کے درمیان براستہ فیصل آباد چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہونگیں۔

ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی تا لاہور کے درمیان چلنے والی عوامی ایکسپریس، کراچی ایکسپریس چار چار  گھنٹے اور کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی پاک بزنس  میں ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے لاہور تیز گام ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس تین گھنٹے،کراچی تا ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس،لاہور تا کراچی کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال اور گرین لائن ایکسپریس  بھی دو دو گھنٹے دیر سے منزل پر پہنچیں گی ۔

ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس تین گھنٹے 35 منٹ تاخیر کا شکار ہوگی، دھند کی وجہ سے  ریل گاڑیاں مزید تاخیر کا بھی شکار ہوسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر