کراچی کے علاقے گلشن معمار میں صبح سا-ڑھے 9 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
علاقے میں فیڈرز کی مرمت کے کام کی وجہ سے بجلی کی فراہمی گذشتہ 11 گھنٹے سے بند ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا پیش ہو رہا ہے۔
بجلی کے مسئلہ کے ساتھ ساتھ علاقے کو گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو کہ شام سے غائب ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی کب تک بحال ہو گی اس بارے میں کے الیکٹرک کی جانب سے کوئی وقت نہیں بتایا جا رہا ہے۔ شام 6 بجے تک بجلی کی بحال سے متعلق بتایا گیا تھا پر اب ڈھائی گھنٹے سے زائد گزر گئے لیکن بجلی نہ آسکی۔
گلشن معمار اور متصل آبادیوں میں بھی بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 9 بجے سے بند ہے اور 11 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی بند ہونے کے باعث فلیٹس کے مکینوں کو پانی کی بھی قلت کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
