
محکمہ پرائمری اینڈ سیکرٹری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ صوبہ ڈینگی کی ہلاکتوں سے واضع کمی آگئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے موثر اقدامات کے باعث کل پنجاب میں ڈینگی کی وجہ سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ صوبہ بھر میں ڈینگی کی افزائش روکنے کے لیے کارروائیوں میں مزید تیزی کردی گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے آٹھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور سے چھ،ملتان اور رحیم یار خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 26,220 ہو چکی ہے، لاہور سے اب تک ڈینگی کے 18,466 کیسز سامنے آئے ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 98 مریض اور دیگر اضلاع میں 30 مریض داخل ہیں، صوبہ میں سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,717 بستر مختص کئے گئے ہیں۔
ہیلتھ کئیر پنجاب نے بتایا کہ اب تک 235,555 ان ڈور اور 55,348 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جا چکا ہے، گزشتہ روز پنجاب بھرمیں 17 ان ڈور اور آوٹ ڈور سے لاروا تلف کیا گیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ ذمہ دار شہری ہوتے ہوئے اپنے ارد گرد پانی کو جمع نہ ہونے دیں ۔عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News