 
                                                                              سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے باہر طالبات کے احتجاج پر گورنر بلوچستان ظہور آغا نے نوٹس لے لیا ہے۔
ظہور آغا نے طالبات سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کے مطالبات تمام ان کا حق ہے۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ طالبات سے مذکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور چند مسائل کورٹ سے متعلق ہیں، جو مطالبات ہمارے بس میں تھے ہم نے مان لیے ہیں۔
ظہور آغا نے کہا کہ ہم نے طالبات سے گزارش کی ہے کہ 15 دسمبر تک یونیورسٹی چلنے دیں، 15 دسمبر تک امتحانات چل رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہاسٹل میں گیس پریشر کے مسئلے پر جنرل مینیجر گیس سے بھی بات کر لی ہے۔
واضح رہے کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں طالبات کا 10 گھنٹے سے احتجاج جاری ہے۔
طالبات نے ہاسٹل میں پانی اور گیس کی عدم فراہمی سمیت دیگر سہولیات کے فقدان کے خلاف کلاسوں کا بائیکاٹ اور وی سی آفس کے شیشے توڑ دیے ہیں۔
طالبات نے احتجاجاً یونیورسٹی کی بسیں بھی روک دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 