سابق وزیر خزانہ و پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو بھی برآمدات بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین قاضی ایم منظور کی سربراہی میں شوکت ترین سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی پی ایم اے نے فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز کو درپیش مسائل خصوصاً سیلز ٹیکس ریفنڈ سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ادویات ساز اداروں کے کردار کو سراہا۔
اس کے ساتھ شوکت ترین نے ملاقات میں موجود لوگوں کو فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی دلائی۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر کو سیلز ٹیکس سے متعلق فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت دے دی۔
اس ملاقات میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
