
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کابینہ میں شامل وزرا نے ون آن ون ملاقات کی۔
سندھ حکومت کے وزرا کی کارکردگی کے معاملے پر کابینہ میں شامل وزرا نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی، وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ، معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ اور وزیر یونیورسٹیز بورڈز اسماعیل راہو نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے محکموں سے متعلق کارکردگی سے آگاہ کیا اور بریفنگ دی۔
سندھ کابینہ میں شامل مزید وزرا بھی بلاول بھٹو کو اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہر تین ماہ بعد وزرا کو کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News