
سندھ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایڈشنل آئی جی کراچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کارروائی کر کے سندھ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ پہلی دسمبر کو عرفان مہر کو ٹارگٹ کیا گیا جس کے بعد سی ٹی ڈی اور کراچی پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان واردات کے بعد اندرون سندھ فرار ہو گئے تھے اور گزشتہ رات کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عرفان مہر کو اس کے سگے سالے نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ عرفان مہر کی بیوی نے اپنے بھائی کو بول کر شوہر کو ٹارگٹ کروایا۔
راجہ عمر کا مزید کہنا تھا کہ عرفان کے قتل میں اس کی بیوی اور سالہ ملوث تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News