
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں ہر طرف لاقانونیت پھیلی ہوئی ہے۔
علی زیدی نے عزیر بلوچ کیس کے گواہ سابق ایس ایچ او جاوید بلوچ کے قتل کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیشی سے واپسی پر جاوید بلوچ کے قتل سے بہت سارے سوالات جنم لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جاوید بلوچ کا ذکر عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں بطور گواہ کیا گیا تھا، کیا بلاول زرداری بتائیں گے کہ ان کے دور حکومت میں کیا ہو رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہر طرف لاقانونیت پھیلی ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کوئی ایسے حساس کیسز میں گواہ نہیں بنتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News