
سندھ حکومت نے کورونا کے اومیکرون ویرئنٹ سے بچاؤ کے حوالے سے نئی ہدایت جاری کردیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اومیکرون کے فوری پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں ۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تقریبات کے دوران دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں جبکہ کھانسی ، نزلہ اور فلو کی علامات والے افراد تقریبات میں جانے سے گزیر کریں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے مزید کہا ہے کہ صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ہی تقریبات میں شرکت کی اجازت ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے متعلقہ افسران سے کہا ہے کہ کورونا کی ہدایات کو پبلک گیدرنگ کے مقامات پر آویزاں کرکے لگایا جائے۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد کے ایک شہری میں اومیکرون ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی ہے جس کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویریئنٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں۔اومیکرون کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ویکسی نیشن کروائیں اور اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو فوری طور پر لگوائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News