
پنجاب میں جرائم بڑھنے لگے خان پور میں خواتین واردات کرکے فرار ہوگئیں۔
خان پورمیں دھوکہ بازعورتوں نے عام گھریلو خواتین کو نقدی اور زیورات سے محروم کردیا ہے۔۔
پولیس خان پور کے مطابق فراڈیہ خواتین ریاض ٹاؤن کے ایک گھر سے 7 تولے سونا ، 3 لاکھ نقدی لے کر فرار ہوئیں ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بیماریوں سے نجات کے لیے سونے کے زیورات پر دم کرنے کا جھانسہ دیا تھا۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گھریلو خواتین کو باتوں میں الجھایا اورجیولری و نقدی لے بھاگ گئیں۔
متاثرہ خاتون اصغر تنویر خان پور نے فراڈیہ خواتین کے فرار ہونے کی سی سی ٹی فوٹیج پولیس کےحوالے کردی ہے ۔
متاثرین کی ڈی پی او رحیم یارخان سے نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News