Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوجرانوالہ میں اسکول اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج

Now Reading:

گوجرانوالہ میں اسکول اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج

گوجرانوالہ ورکرز ویلفئیر اسکولز کے اساتذہ اور ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔

تٖصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے گوندلانوالہ چوک میں مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی بھی کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، دھرنے سے جی ٹی روڈ پر ملازمین نے ٹریفک بلاک کر دی گئی ۔

اس احتجاج میں گلشن کالونی اور پیپلز کالونی کے اسکولز کے اساتذہ اور ملازمین بھی شامل تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ورکر ویلفئیر اسکولز ملازمین ایک ہی سکیل میں کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

اُن کا کہنا تھا کہ ملازمین کو فیڈرل کا ٹائم سکیل دیا جائے جس کی منظوری 2011میں کی گئی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ  پنشن سمیت دیگر الاؤنسز کی منظوری دی جائے، 23 سال کے عرصے  سے کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنشن ،ٹائم سکیل اورمیڈیکل کی سہولت فراہم کی جائے، حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے،تو 21 دسمبر کو سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ  اورملازمین کے جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر