
شاہدرہ میں نیو ایئر نائٹ کے حوالہ سے ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کے کنٹرول کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی نے مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اور ہلڑ بازی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
ایس پی سٹی نے کہا کہ اہم مقامات پر بینرز آویزاں کیے گے ہیں، ڈویژن بھر میں نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں، مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں اور سرکل افسران اپنے اپنے علاقہ میں موثر پیٹرولنگ جاری رکھیں گے۔
ان کا کہا تھا کہ ریکارڈ یافتہ ون ویلرز اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے شورٹی بانڈز لیے جا رہے ہیں۔
ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور آتش بازی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہلڑ بازی، فیمیلز کو تنگ اور حراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے باز رکھیں، نیو ایئر نائٹ کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کے لیے شہری پولیس کا ساتھ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News