
شیخوپورہ میں مسافر بس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ واقعہ شیخوپورہ کی موٹروے پر خان پور نہر کے قریب پیش آیا جہاں بس میں اچانک آگ لگ گئی اور آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے جس کی وجہ سے کالے دھویں نے موٹروے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
موٹروے پولیس اہلکار بس کے پاس کھڑے جلتی ہوئی بس کو بے بسی سے دیکھتے رہے۔
آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی بھی کوئی گاڑی واقع پر نہ پہنچ سکی س کے باعث بس میں سے دھماکوں کی آوازیں بھی آنے لگیں۔
مسافر کوچ اسلام آباد سے لاہور کی جانب جا رہی تھی اور خرابی کے باعث مسافروں کو پہلے ہی اتار چکی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News