Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

Now Reading:

مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی
مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس

مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر دی۔

ذرائع کے مطابق این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ ن نے پولنگ اسٹیشنز کے اوپر امیدوار کی فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دئیے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر احتجاج بھی کیا گیا، بعد ازاں متعدد پولنگ اسٹیشنز سے پولیس نے ن لیگ کے بینرز اتار دئیے جبکہ متعدد پولنگ اسٹیشنز پرتاحال ن لیگ کے بینرز آویزاں ہیں۔

این اے 133 ضمنی انتخاب؛ پی ٹی آئی کی عوام سے اپیل 

این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب کے روزتحریک انصاف نے آج پارٹی ووٹرز سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے۔

Advertisement

سینیٹراعجاز چوہدری صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا کہنا ہےکہ ہمارا ووٹرزگھروں میں رہے گا، ہم نے اپنے ووٹرزکوآج ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

 صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب نے کہاکہ ہمارا امیدوار میدان میں نہیں ہم کسی کو ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے، آج کا الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے پیش گوئی کرتے ہوئے مزید کہاکہ بیس فیصد سے کم ووٹ کاسٹ ہو گا۔

حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن کا آغاز

لاہور کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن کا آغاز ہو گیا۔

 پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا جوکہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔

Advertisement

حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 34 حساس اور 21 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

 حلقے این اے 133 میں مجموعی طور پر 11 امیدوار میدان میں ہیں، ن لیگ کی شائستہ پرویز اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

ن لیگ کے پرویز ملک کے انتقال سے خالی  نشست پر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوارجمشید اقبال چیمہ اورمسرت چیمہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پہلے ہی مقابلے سے باہر ہو چکے ہیں۔

حلقے میں چار لاکھ  چالیس ہزار سے زائد ووٹرزحق رائے دہی رکھتے ہیں۔

این اے 133 میں ضمنی انتخابات کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیور ٹی کے سخت انتظامات لیے گئے ہیں، رینجرز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

Advertisement

ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پیز اور 14 ایس ڈی پی اوز فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر