Advertisement
Advertisement
Advertisement

’بلوچستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں‘

Now Reading:

’بلوچستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں‘

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے جناح روڈ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی دی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ دھماکہ دشمن کا ملکی امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ قانون نفاذ کرنے والے اداروں ملک میں دہشت اور بدامی پھلانے والے عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دیں۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور پسماندگاں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے اور زخموں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جاری تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا ایک گاڑی کے قریب  ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا تھا جب کہ علاقے کو گھیرے میں بھی لے لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر