Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد: سرکاری سکولوں میں دسویں روز بھی تدریسی عمل معطل، اساتذہ کا احتجاج جاری

Now Reading:

اسلام آباد: سرکاری سکولوں میں دسویں روز بھی تدریسی عمل معطل، اساتذہ کا احتجاج جاری

اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کا احتجاج جاری ہے، دسویں روز بھی تدریسی عمل شروع نہیں ہو سکا۔
آرڈیننس کے ذریعے فیڈرل ڈائرکٹر ایجوکیشن کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت کرنے کا معاملہ طول پکڑگیا ہے، آرڈیننس کے خلاف اساتذہ کا احتجاج دس روز سے جاری ہے۔

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا اسکولوں کی بندش جاری رہے گی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق اسلام آباد کے 390 ادارے ایک آرڈیننس کے ذریعے مئیر کے ماتحت کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ اسکولز میں اسٹاف موجود ہے، اسکول کھلے ہیں لیکن بچوں کی تعلیم کا سلسلہ رکا ہوا ہے۔ اعلیٰ حکام اس وفاقی تعلیمی بحران کے خاتمے کے لیے جلد از جلد اقدامات کریں تاکہ تدریسی عمل شروع ہوسکے۔

Advertisement

ترجمان ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈھائی لاکھ بچے، 15 ہزار اساتذہ اور 5 ہزار غیر تدریسی ملازمین اس آرڈیننس کی وجہ سے پریشان ہیں۔
چیئرمین ایکشن کمیٹی نے فضل مولا کی قیادت میں سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کی۔ آج کی ملاقات کے بعد اگلے لائحہ عمل کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوگا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تعلیمی اداروں میں کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق نے اسلام آباد ک  530 اساتذہ اور 120 کے قریب غیر تدریسی عملہ ہیں جنہیں 90 کی دہائی میں بھرتی کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری وجہیہ قمرکی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے نمائندوں کے نام کمیٹی کو دے دیے، کمیٹی کا پہلا اجلاس جلد متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر