
وفاقی وزير برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا اور ای سی سی آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2021-26 کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس ایم ای پالیسی 2021-25 پیش کی جائے گی اور زیرو ریٹڈ انڈسٹریل صارفین کے لیے رعایتی ٹیرف کے طریقہ کار پر غور ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں وی وی آئی پی ایئر کرافٹ کے لیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اجلاس میں وزارت داخلہ کے لیے 8 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ کی سمری پیش ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News