وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ آف گرڈ سلوشن کے ذریعے پسماندہ ترین علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔
عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آف گرڈ سلوشن کے حوالے سے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری توانائی نے اجلاس میں آف گرڈ سلوشن پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ چولستان، تھل اور کوہ سلیمان کے بجلی سے محروم پسماندہ علاقوں کو سولر انرجی سے روشن کیا جائے گا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے سینکڑوں گاؤں کو مرحلہ وار سولر انرجی کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ توانائی نے پسماندہ ترین علاقوں میں آف گرڈ سلوشن (سولر انرجی) پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب اگلے ماہ پہلے آف گرڈ سلوشن پراجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔
انہوں نے چولستان، تھل، کوہ سلیمان اور دیگر پسماندہ علاقوں کی مساجد کو بھی مرحلہ وار سولر پر منتقل کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں جہاں ٹرانسمیشن لائنز موجود نہیں، وہاں پر سولر انرجی کے ذریعے بجلی فراہم کریں گے۔
انہوں نے مزد کہا کہ آف گرڈ سلوشن کے ذریعے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہوگی، ماضی کے برعکس ہماری حکومت سستی بجلی کے دیرپا ذرائع کے حصول کی طرف گامزن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
