
پنجاب کے شہر بہاولنگر میں 16 سالہ لڑکی اغواء ہو گئی ہے۔
بہاولنگر کے نواحی علاقہ بستی بلوچاں میں 16 سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا ہے۔
اغواء کار ملزم پنوں لڑکی کا رشتہ دار ہے اور لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
لڑکی کے گھر والوں نے جب ملزم کو رشتہ دینے اور گھر آنے سے منع کیا تو ملزم نے لڑکی کو ہی اغواء کر لیا۔
ملزمان نے گن پوائنٹ پر گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنا کر 16 سالہ معصوم لڑکی کو اغواء کر لیا۔
تھانہ صدر پولیس نے مغویہ کے بھائی کی رپورٹ ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News