راولپنڈی میں پولیس نے کارروائی کرکے 800 لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 800 لیٹرشراب برآمد کرتے ہوئے دو شراب سپلائرز گرفتار کرلئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان عامر شہزاد اورکامران مشتاق شراب کی خریدوفروخت کا دھندا کرتے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
صدر واہ پولیس کی کارروائی
راولپنڈی میں صدرواہ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران شراب سپلائر پرویز اخترکو گرفتارکیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شراب سپلائر کو شراب کی چار بوتلیں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ملزم کی نشاندہی پر مزید ایک سو چالیس بوتلیں برآمد کر کے الگ الگ دو مقدمات درج کرلئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
