الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے متعلق رپورٹ پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی واقعے میں ملوث افسران کے طرز عمل کی جانچ پڑتال کرے گی، کمیٹی ڈسکہ واقعہ میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کرے گی۔
الیکشن کمیشن نے ڈسکہ واقعہ رپورٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل سیکریٹری منظور اختر ملک ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ہارون شنواری، صائمہ طارق جنجوعہ، عبدالودود خان کمیٹی کے رکن کے ہوں گے جب کہ انجم بشیر شیخ اور وقاص احمد ملک کمیٹی میں محکمانہ نمائندے ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈسکہ واقعے رپورٹ کے مطابق افسران بدعنوانی اور غیرقانونی کاموں میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
