شہر قائد کے ضلع وسطیٰ اور شرقی کے علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
کراچی کے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کی بجلی متبادل ذرائع پر منتقل کر دی گئی ہے اور کے الیکٹرک نے سالانہ مرمت کے لیے متعلقہ گرڈ اسٹیشن بند کر دیا ہے جس کی مرمت میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔
واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کو متبادل فیڈر سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور متبادل فیڈر کے بار بار ٹرپ ہونے کے باعث پانی کی فراہمی میں خلل آرہا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سالانہ مرمت کے باعث پمپنگ اسٹیشنز پر 8 سے 10 گھنٹے کے لیے بجلی کی فراہمی معطل کر رہی ہے اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے 5 میں سے صرف 2 پمپ چل رہے ہیں۔
واٹر بورڈ حکام نے کہا کہ دھابیجی اور پیپری پمپنگ اسٹیشن پر بھی بجلی نہ ہونے سے پانی کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے جس کے باعث سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون اور فیڈرل بی ایریا کے علاقے متاثر ہو رہے ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا اس پر موقف ہے کہ تمام پمپنگ اسٹیشنز کو متبادل ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے بجلی دی جا رہی ہے اور واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز کے ٹرانسفامرز کی مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
