
جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماء میر اقبال رئیسانی قاتلانہ حملے میں محفوظ ہو گئے۔
فائرنگ کے تبادلے سے میر اقبال رئیسانی کے ساتھی بشیر احمد زخمی ہو گئے جبکہ میر اقبال رئیسانی خود محفوظ رہے جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
میر اقبال رئیسانی پر حملے کے خلاف پارٹی کارکنان نے احتجاجاً قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا ہے۔
قومی شاہراہ کو تین مختلف مقامات سے رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News