
مظفرگڑھ میں ایس ایچ او سٹی کوٹ ادو خرم ریاض کھر نے بہترین کارروائی کر کے بین اضلاعی گینگ گرفتار کر لیا ہے۔
خطرناک گینگ کے قبضہ سے 27 چوری ڈکیٹی شدہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئی ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند اور ایس ڈی پی او کوٹ ادو سعادت علی چوہان نے مدعیان کو موٹر سائیکلز دے دیں۔
ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کوٹ ادو سٹی میں واردات کرنے والے تمام چور گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری تعیناتی کے فوراً بعد میں نے ٹیم تشکیل دے کر کارروائی شروع کر دی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری ٹیم نے دن رات محنت کر کے گینگ ٹریس کیے، الحمد اللہ بڑی ریکوری آج لوگوں تک پہنچا دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News